[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانٹا مونیکا میں ہونے والی فلم ایوارڈ کی تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی جب تقریب کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے صہیونی ظلم و تشدد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین لاوڈسپیکر ہاتھوں میں لے کر تقریب کے نزدیک ہوگئے اور غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم لئے ہوئے فلسطین کی آزادی کے نعرے لگارہے تھے۔ بعض مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کررہے تھے۔
تقریب کے منتظمین نے راستے میں بس کھڑی کرکے مظاہرین کو نزدیک آنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ لاوڈسپیکر کی آواز سے تقریب بدنظمی کا شکار نہ ہوجائے تاہم مظاہرین نے تقریب کا نظم و ضبط متاثر کردیا۔