[]
حیدرآباد _ 27 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ راجیو راہداری پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے والی کار پلٹ گئی اور سڑک کی دوسری جانب ایک کار پر گر پڑی ۔ اس واقعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سدی پیٹ سے حیدرآباد کی طرف ایک تیز رفتار کار جب کوکنور پلی کے قریب پہنچی تو کار کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد یہ پلٹ کر دوسری طرف سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد یہ ہوا میں اڑ گئی اور سڑک پر گر گئی
اس واقعہ میں دو کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حادثے سے متعلق مناظر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت کریم نگر ڈیری کے مشیر ہنمنت ریڈی، میدک کے سابق ایم ایل اے پدمادیویندر ریڈی کے ڈرائیور شوبھن اور پرشانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
సీసీటీవీ ఫుటేజ్
సిద్దిపేట జిల్లా కుకునూర్ పల్లి వద్ద రాజీవ్ రహదారిపై రోడ్డు ప్రమాదం
కారు అదుపు తప్పి డివైడర్ ఎక్కి అవతలి వైపు నుండి వస్తున్న కారును ఢీ కొట్టింది.
ప్రమాదంలో నలుగురికి తీవ్ర గాయాలు కాగా ఆస్పత్రికి తరలింపు. pic.twitter.com/6KMxk5IwP1
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) February 26, 2024