چھتیس گڑھ: زیر تعمیر آئرن پائپ فیکٹری میں چمنی گرنے کا حادثہ، 8 ہلاکتیں، ریسکیو آپریشن جاری

واقعہ کے دوران تقریباً 30 مزدور ملبے میں دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ جائے حادثہ پر موجود ہے اور مزدوروں کو محفوظ نکالنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق چمنی گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھاری سامان رکھنے والا سائیلو اچانک زمین پر آ گرا، جس کے بعد چمنی بھی گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر پولیس اور دیگر انتظامیہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *