[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیر کی صبح برقی شاک لگنے سے ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے بمراس پیٹ منڈل کے موضع برہان پورمیں پیش آیا۔ 48 سالہ بوئنا لکشمن اوران کی بیوی42 سالہ لکشمی، اپنے مکان کے سامنے ایک لوہے کے تار پر سکھانے کے لئے کپڑے ڈال رہے تھے۔
بتایاجاتا ہے کہ یہ لوہے کا تار، اسٹریٹ الیکٹرک لائن سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے اس وائرمیں برقی رومنتقل ہونے سے جوڑا شاک لگنے سے چل بسا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں برقی سربراہی نظام میں فنی مسائل کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ اس جوڑے کے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔