پرینکا گاندھی کا دورہ تلنگانہ منسوخ

[]

حیدرآباد: اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا دورہ تلنگانہ منسوخ کردیاگیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے27 فروری کو پرینکا گاندھی کی موجودگی میں 500 روپے میں پکوان گیس سلنڈر اور ہر گھر کو200 یونٹ مفت برقی سربراہی کی 2اسکیمات کا افتتاح کرنے کا اعلان کیاتھا۔

تاہم پرینکا گاندھی کادورہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کردیاگیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی۔

سرکاری طورپرحکومت نے یہ اعلان نہیں کیاکہ آیا27 فروری سے مذکورہ 2گیارنٹی اسکیمات کا آغاز ہوگایا نہیں؟

واضح رہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد کانگریس حکومت نے دو ضمانتوں کوروبہ عمل لائی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *