ممبئی: مشہور اداکارہ رشمیکا کے جم میں ورزش کے دوران زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جس دوران انہیں چوٹ لگی۔ ان کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چند دنوں کے آرام کی ہدایت دی ہے۔
تاہم وہ جلد ہی مکمل طور پر صحت یاب ہو رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ بہت جلد شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیں گی۔رشمیکا نے فلم “پشپا 2” سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی اور اس وقت وہ مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس وقت وہ “سکندر” فلم میں اداکاری کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ کے دوران ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں چند دنوں کا وقفہ لینا پڑا ہے۔
یہ فلم سلمان خان کی قیادت میں اور ای آر مرگداس کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے اور اس میں کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ایکشن فلم عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ علاوہ ازیں وہ ایک اور بالی وڈ فلم “تھاما” میں بھی نظر آئیں گی۔