امریکی فضاؤں میں مشکوک غبارے دوبارہ نمودار ہونے لگے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فضاؤں میں مشکوک غباروں کے دوبارہ نمودار ہونے سے سیکورٹی ادارے تشویش میں پڑ گئے ہیں۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق نامعلوم غبارے آسمان میں دکھائی دے رہے ہیں تاہم سیکورٹی کو کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔ غباروں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں کہ کس نے فضا میں چھوڑا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ غباروں کے اندر کچھ ہے یا اندر سے خالی ہیں۔

گذشتہ سال بھی امریکی فضاؤں میں نامعلوم غباروں کے نمودار ہونے سے سیکورٹی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ امریکی فوج نے ایف 22 جہازوں کے ذریعے کچھ غباروں کو فضا میں تباہ کردیا تھا۔ چین پر غبارے آسمان میں چھوڑنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *