لندن میں ہندوستانی طلبہ کا تعلیم کے ساتھ ہر شعبہ میں بہترین مظاہرہ

[]

حیدرآباد۔ 23فروری۔وائس چانسلر روہمپٹن یونیورسٹی لندن نے کہا کہ برطانیہ میں ہندوستانی طلبہ نے ہر شعبہ حیات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ تعلیم کے میدان میں بھی آگے ہیں اور دوسری سماجی، ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اپنی منفرد پہچان کے حامل ہیں۔

 

وائس چانسلر پروفیسر Jean – Noen Ezingeard 22فروری کی شام یہاں لندن میں تعلیمی مواقع کے موضوع پر ایک سمینار سے مخاطب تھے جس کا اہتمام سانوریا ایجوکیشن کنسلٹنٹس نے کیا تھا۔ڈائرکر رکروٹمنٹ اڈمیشن اینڈ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ مسٹر جی رچرڈ، ہیڈ آف انٹرنیشنل رکروٹمنٹ نیل ہیڈاک، منیجنگ ڈائرکٹر آکسفورڈ انٹرنیشنل ایجوکیشن سرویسس موہت گمبھیر، ڈائرکٹر بزنس ڈیولپمنٹ ویدھی مستری اس موقع پر موجود تھی۔

 

وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف روہمپٹن نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی 180سال قدیم یونیورسٹی ہے جو چار کالجس بزنس آف لاء، اسکول آف آرٹس، اسکول آف ایجوکیشن، ہیومنیٹیز اینڈ سوشیل سائنس، لائف ا ینڈ ہیلتھ سائنس اور سائیکالوجی پر مشتمل ہے‘۔ 145ممالک کے 10ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں‘ جن میں 1800 پوسٹ گریجویٹ کورسس کررہے ہیں۔ یہ یونیورسٹی اپنے معیارِ تعلیم کی بدولت لندن کی 6ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ اس یونیورسٹی کا نصاب اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ طلبہ وقف کے تقاضوں کی تکمیل کرسکیں اور ہر قسم کے چیالنجس کا سامنا کرسکیں۔ طلبہ کے بیاک گراؤنڈ کالحاظ کئے بغیر ان کی ہر طرح سے اس طرح مدد کی جاتی ہے کہ نہ صرف ان کے اسکلس کو فروغ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں بہتر سے بہتر روزگار حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 

انہوں نے اس موقع پر سانوریا ایجوکیشن کنسلٹنٹ کو اس کی شاندار کارکردگی کے لئے ایوارڈ پیش کیا۔ مسٹر راجیش گوئل، سنگیتا گوئل، کیرتن گوئل اور کرن گوئل نے یہ ٹرافی حاصل کی۔ اس موقع پر طلبہ کے علاوہ صحافیوں نے مختلف سوالات کئے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *