روسی فوج میں بھرتی کرکے یوکرین جنگ میں جھونک دینے والوں میں نارائن پیٹ کے سفیان بھی شامل۔ واپس لانے‌حکومت‌ ہند‌ سے‌ ارکان‌خاندان‌ کا مطالبہ

[]

نارائن پیٹ :23فبروری (اردو لیکس) ایجنٹوں کے ذریعہ دھوکے سے روسی فوج میں بھرتی کرکے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ زدہ علاقہ میں پہچانے والے 12 ہندوستانی نواجوانوں میں تلنگانہ کے نارائن پیٹ مستقر کا نوجوان محمد سفیان بھی شامل ہے۔

 

محمد سفیان کے والد جناب محمد ظہور جو پیشہ سے ایک خانگی ڈرائیور ہیں اور نارائن پیٹ کے محلہ حاجی خان پیٹ میں رہتے ہیں نے بتایا کہ انکا دوسرا لڑکا محمد سفیان چند سال پہلے دوبئی گیا تھا ، وہاں بابا نامی ایک ایجنٹ نے دھوکہ سے کہ روس میں اچھی ملازمت اور اچھی تنخواہ ملے گی اسے روس بھیج دیا گیا۔

 

وہاں اسکو بتایا گیا کہ سیکیورٹی کی ملازمت ہے اور اسکو بھرتی کیا جارہا ہے ، بعد ازاں اسکو روسی فوج میں بھرتی کرتے ہوۓ روسی بارڈر پر یوکرین سے جاری جنگ زدہ علاقہ میں بھیجدیا گیا ، محمد سفیان کے افراد خاندان نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ انکے لڑکے کو اس مصیبت سے چھٹکارہ دلائیں اوراپنے گھر واپس لائیں ،اس خبر کے عام ہوتے ہی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندے نے اس خبر کی تصدیق کے لئے جمع ہو گئے

 

اسی دوران سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سفیان کے گھر پہنچکر دلاسہ دیا اور ریاستی و مرکزی حکومت سے نمائنگی کا تیقن دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *