[]
ممبئی: مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا لیڈر منوہر جوشی 86 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
انہوں نے جمعہ کی صبح ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔ منوہر جوشی کو بدھ کے روز دل کا دورہ پڑا تھا۔ تب سے وہ آئی سی یو میں داخل تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی کے شیواجی پارک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور استاد کیا تھا۔ مسٹرجوشی 1967 میں سیاست میں آئے اور 40 سال سے زیادہ عرصے تک شیوسینا سے وابستہ رہے تھے۔
اس سے قبل جمعرات کو اسپتال نے ایک بیان میں کہا تھا کہ منوہر جوشی شدید بیمار ہیں۔ شیو سینا کے سینئر لیڈر کو گزشتہ سال مئی میں برین ہیمرج کے باعث اسی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔