امریکی طیارہ میں بم کی اطلاع نے افراتفری مچادی، شکاگو میں ہنگامی لینڈنگ

[]

شکاگو:  امریکی ریاست نیو جرسی سے پرواز کرنے والے ایک طیارے کے بیت الخلا میں ملنے والے رقعہ نے افراتفری مچا دی ۔ بتایا گیا ہے کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کا یہ طیارہ نیوارک کے لبرٹی ہوائی اڈے سے لاس اینجلس جانے کے لیے اڑا جس میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرواز کے 2 گھنٹے بعد طیارے کے بیت الخلا میں ایک رقعہ ملا جس پر تحریر تھا کہ طیارہ کچھ ہی دیر میں پھٹ جائے گا۔

اس واقعے پر طیارے نے شکاگو کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس میں 202 مسافر سوار تھے۔ حفاظتی قوتوں نے کتوں کے ساتھ طیارے کی تلاشی لی مگر وہاں سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ اس جھوٹی اطلاع کے بعد طیارہ شکاگو سے لاس اینجلس کےلیے روانہ کر دیا گیا ۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *