[]
حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے گیان واپسی مسجد سے متعلق دیئے گئے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ یہ مقدمہ عدالت میں زیر دوران ہے یوگی نے متنازعہ بیان دیا ہےاور ان کا یہ بیان عدلیہ میں مداخلت کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ یوگی نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ گیانواپی کو مسجد کہنا درست نہیں ہے، انھوں نے یہ منطق کی کہ ترشول مسجد کے اندر کیوں ہے؟ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ مسلم سماج کو آگے بڑھنا چاہئے اور “تاریخی غلطی” کا حل پیش کرنا چاہئے۔
#WATCH | On UP CM Yogi Adityanath’s Gyanvapi statement, AIMIM MP Asaduddin Owaisi says “CM Yogi knows that the Muslim side has opposed ASI survey in Allahabad High Court and the judgement will be given in a few days, still he gave such a controversial statement, this is judicial… pic.twitter.com/IuBSqMHepv
— ANI (@ANI) July 31, 2023