دفاعی مشقوں کے دوران چار آسٹریلوی فوجی ہلاک

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے رائیٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ آسٹریلوی وزیردفاع نے امریکہ اور دس دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والی دفاعی مشقوں کے دوران چار آسٹریلوی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دفاعی مشقوں کے دوران آسٹریلوی فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔ کوئنزلینڈ کی ساحل کے نزدیک ہونے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آسٹریلوی وزیردفاع رچرڈ مارلز نے کہا کہ امریکی افواج کے ساتھ ہونے والی دفاعی مشقوں طلسم شمشیر کے دوران آسٹریلوی فوج کا ایم آر ایچ 90 ہیلی کاپٹر سمندر میں گرگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر اور آسٹریلوی فوج سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیموں نے امدادی کام شروع کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امدادی کام پر مامور ہیلی کاپٹر مشکوک مقامات پر سرچ کررہا ہے۔

دراین اثناء امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے آسٹریلوی دفاعی حکام سے مذاکرات کے دوران واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی مشقوں کے دوران حادثات رونما ہونا ہمیشہ افسوسناک ہوتا ہے۔

دفاعی مشقوں کے ترجمان ڈیمین ہیل نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد مشقیں روک دی گئی ہیں۔ 

حالیہ چند سالوں کے دوران چین کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنے کے لئے امریکہ اور یورپی ممالک نے انڈو پیسیفک کے خطے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ آنجہانی جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے پہلی مرتبہ سیاست میں اس اصطلاح کو متعارف کرایا تھا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *