لوک سبھا انتخابات 2024: مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم پر گفت و شنید آخری مراحل میں، جلد ہوگا اعلان!

[]

ریاست میں کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے اپوزیشن اتحاد کو لے کر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برسراقتدار بی جے پی کا ملک کو بدعنوانی سے پاک بنانے کا نعرہ ایک مذاق ہے کیونکہ بدعنوانی کے ملزم سبھی لیڈر بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کیا (نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی چیف) اجیت پوار پر 70 ہزار کروڑ روپے کے آبپاشی گھوٹالہ کا الزام لگنے کے بعد مرکزی ایجنسیوں نے چھاپہ ماری کی تھی؟ وزیر اعظم (نریندر) مودی نے اشوک چوہان پر آدرش گھوٹالہ میں شامل ہونے کا الزام لگایا اور (اب) انھیں بی جے پی سے راجیہ سبھا رکن بنایا۔ بی جے پی ان لیڈروں کے لیے ڈھال بن گئی ہے جن پر اس نے پہلے بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔‘‘ پٹولے نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے 303 لوک سبھا اراکین میں سے 165 پہلے اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ تھے، جن میں سے 67 ایسے بھی تھے جو کبھی کانگریس کے ساتھ تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *