اڈیشہ کے رائے گڑھا میں زیر تعمیر پلیہ منہدم، 4 بچوں سمیت 5 افراد کی موت، تحقیقات کا حکم صادر

[]

وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے حادثہ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر مہلوک کے کنبہ کے لیے چار لاکھ روپے معاوضہ کی رقم دینے کا اعلان کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

اڈیشہ کے رائے گڑھا ضلع میں پیر کو ایک زیر تعمیر پلیہ کے اچانک منہدم ہو جانے سے چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کا شکار ہوئے سبھی لوگ پلیہ کے پاس جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے کہ تبھی پلیہ اچانک بھربھرا کر گر گیا۔ چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی ملبہ میں دب کر موت ہو گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ پل کی تعمیر دیہی ترقیاتی محکمہ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ رائے گڑھ ضلع کے کلیان سنگھ پور بلاک میں صبح تقریباً 11 بجے ہوا، جب لوگ پلیہ کے پاس جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے اور غلطی سے زیر تعمیر پلیہ کے پاس چلے گئے جو اچانک بھربھرا کر گر گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ سروس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔

اڈیشہ کے وزیر قانون جگن ناتھ ساراکا، مقامی رکن اسمبلی مکرند مودولی اور رائے گڑھا کے ایس پی وویکانند شرما نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی نے اسے بے حد افسوسناک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جانی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے حادثہ میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہر مہلوک کے کنبہ کے لیے چار لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کے لیے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم صادر کیا ہے۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *