[]
نئی دہلی: کانگریس نے آئندہ چند مہینوں میں پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر پیر کے روز انتخابی مشاہدین کا تقرر کیا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے آرگنائزنگ جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کے روز یہاں کہا کہ پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے مشاہدین کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سورجے والا کو مدھیہ پردیش کا سینئر مشاہد اور چندرکانت ہنڈورے کو آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پریتم سنگھ کو سینئر مشاہد اور میناکشی نٹراجن کو چھتیس گڑھ کے لیے آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر لیڈر مدھوسدن مستری کو راجستھان کے سینئر مشاہد کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ششی کانت سینتھل کو آبزرور کی ذمہ داری ملی ہے۔ مغربی بنگال کانگریس لیڈر دیپا داس منشی سینئر مشاہد ہوں گے اور ڈاکٹر سریویلا پرساد تلنگانہ کے آبزرور ہوں گے۔ جبکہ سچن راؤ کو میزورم کا مشاہد مقرر کیا گیا ہے۔