ایک آدمی 14 ہزار ڈالر خرچ کرکے کتا بن گیا، پہلی مرتبہ چہل قدمی کیلئے نکلا باہر (ویڈیو)

[]

ٹوکیو: کتے میں تبدیل ہونے کے لئے 14 ہزار ڈالر خرچ کرنے والے جاپانی شخص نے پہلی مرتبہ عوام کے درمیان چہل قدمی کی۔

ٹوکو نامی جاپانی شخص نے اپنی مرضی کے مطابق لباس کے لئے 14,000 ڈالر (12 لاکھ روپے) سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے خود کو کتے میں تبدیل کرلیا ہے۔

یہ غیر معمولی لباس بنانے والوں کو اس کام کے لئے 40 دن لگے لیکن اس کام نے ایک انسان کے ’’جانور بننے‘‘ کے اس کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کی۔

اس شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جہاں اس کے تقریباً 33,000 سبسکرائبرز ہیں۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹوکو فرش پر اِدھر سے اُدھر لڑھک رہا ہے اور کھیل رہا ہے۔

اس شخص نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ پہلی بار کتے کی شکل میں عوام کے سامنے آیا۔ پہلی مرتبہ اسے دیکھنے والے خوف زدہ ہوگئے۔ پانچ منٹ کی ویڈیو میں ٹوکو کو لوگوں اور دوسرے کتوں ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹوکو نے کہا کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال ایک جرمن ٹی وی اسٹیشن کو انٹرویو کے دوران بنائی گئی تھی۔

ٹوکو نے ویڈیو کی تفصیل میں لکھا، ’’شکر ہے، مجھے ویڈیوز استعمال کرنے کی اجازت مل گئی، اس لئے میں انہیں عوام کے لیے جاری کر رہا ہوں۔ انٹرویو کے دن وہ مجھ پر بہت مہربان تھے۔‘‘

اس نے مزید لکھا کہ ’’کیا آپ کو اپنے خواب یاد ہیں جب آپ چھوٹے تھے؟ آپ ہیرو یا جادوگر بننا چاہتے ہیں۔‘‘ تو کیا آپ کا خواب پورا ہوا ہے؟

ویڈیو میں ٹوکو کو چار ٹانگوں والے بالوں سے بھرے ایک جانور (کتے) کی طرح برتاؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ کتوں نے شروع میں اس کے قریب آنے سے گریز کیا۔ وہ اس سے خوفزدہ دکھائی دے رہے تھے۔

ٹوکو نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے سفر کی تاریخ بیان کی ہے۔ اس نے ابھی تک عوام کے سامنے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔

پچھلے سال اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو میں ٹوکو نے کئی سوالات کے جوابات دیے۔ نیو یارک پوسٹ کی خبر کے مطابق اس نے اعتراف کیا کہ وہ وہ بچپن سے ہی ’’جانور بننے کا ایک مبہم خواب دیکھتا رہا ہے۔‘‘

جاپانی میڈیا کے مطابق Zeppet نامی کمپنی فلموں، اشتہارات اور دیگر تفریحی اغراض کے لئے مجسمے بنانے اور اس طرح کے لباس بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔ اسی کمپنی نے ٹوکو کو کتا بننے میں مدد کی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پورے لباس پر 2 ملین ین (12لاکھ روپے) سے زیادہ کی لاگت آئی ہے اور اسے تیار کرنے میں 40 دن کا عرصہ لگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *