[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 22 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1732۔امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے برطانیہ سے امریکہ کو آزادی دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ 1789 سے لیکر 1797 تک امریکہ کے صدر رہے۔ ان کا انتقال 14 دسمبر 1799 کو ہوا تھا۔
1746۔ فرانسیسی فوج نے بیلجیئم کی راجدھانی بروسلیز پر قبضہ کیا۔
1775۔ یوروپی ملک پولینڈ کی راجدھانی وارسا کے باہری علاقوں سے یہودیوں کو نکالا گیا۔
1845۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہگلی ضلع کے شری رامپور بالاسور شہروں کو ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی سے خریدا تھا۔
1860۔امریکہ کے سان فراسسکو پہلی بار باقاعدہ طور پر بیسبال میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
1857۔برطانوی بوائے اسکاٹ ایسوسی ایشن کے بانی رابرٹ بڈین پاول کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 8 جنوری 1941 کو ہوا تھا۔
1873۔حب الوطنی کے مقبول ترین قومی ترانہ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا‘ کے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش ہوئی تھی۔
1885۔ مجاہد آزاد جتیندر موہن سین گپتا کی پیدائش ہوئی۔
1913۔میکسیکو انقلابی صدر فرانسسکو ماڈیرو اور نائب صدر پینو سوآریز کو فوجیوں نے قتل کردیا تھا۔
1924۔ امریکی صدر کیلی ون کولیز نے صدارتی ہاوَس (وہائٹ ہاوَس) سے اپنا پیغام راست نشر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
1932۔امریکی سینیٹر اور امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینڈی اور امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ کینڈی کے بھائی ایڈورڈ کینڈی کی پیدائش ہوئی تھی۔
1944۔مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی نے انگریزی حکومت کی قید کے دوران پونے کے آغا خاں پیلیس میں آخری سانس لی تھی۔
1958۔ عظیم مجاہد آزادی، ہندوستان کے صف اول کے رہنما اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم محی الدین مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال ہوا تھا۔ وہ آخری لمحے تک ہندوستان کی تقسیم کی مخالفت کرتے رہے تھے۔
1979۔ کیریبائی ملک سینٹ لوسیا کو برطانیہ کے 165 سال کی غلامی کے بعد آزادی ملی تھی۔ وہ دولت مشترکہ کا 40 واں رکن بنا تھا۔
1980۔ افغانستان میں سوویت یونین فوج کے قبضہ کے بعد کابل میں مارشل لا نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے مجاہدین کی سوویت یونین قبضہ کے خلاف تحریک شروع ہوئی تھی۔
1980۔اسرائیل نے پاوَنڈ کی جگہ نئی کرنسی ’شکیل‘ کو اپنایا تھا۔
1982۔ امریکہ اور برطانیہ نے اپنی بحری بیڑے کو ایرانی سرگرمیوں کے تحت خلیج فارس میں روانہ کیا تھا۔
1991۔عراق نے امریکی حملوں کے پیش نظر اپنے مقبوضہ علاقہ کویت کے تیل کے کنووَں میں آگ لگانا شروع کردیا تھا۔ اندازہ ہے کہ اس دوران انہوں نے پانچ سو کنووَں میں آگ لگایا تھا۔
1994 ۔عراق نے جنوبی علاقے شط العرب (دلدلی علاقے میں) میں شیعہ مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے پانی بھرنا شروع کیا تھا۔
1998۔ جاپان کے نگانو شہر میں 18ویں اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔
2005۔ایران کے جنوبی علاقے کرمان صوبہ میں کو 4ء6 شدت کے بھیانک زلزلہ میں 512 افراد مارے گئے تھے۔ اس زلزلے میں کئی گاوَں تباہ ہوگئے تھے۔
2011۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں ریختر اسکیل پر 6.3 پر زلزلہ آیا جس سے 181 افراد کی موت ۔