تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

[]

تلنگانہ

حیدرآباد _ 21 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عظمت اللہ حسینی نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر نامپلی حج ھاوز میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کے علاوہ عظمت اللہ حسینی کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی ان تمام نے چیرمین کو مبارکباد پیش کی اور گلپوشی اور شالپوشی کی۔ جن میں قابل ذکر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، کانگریس ارکان مقننہ جی ونود ، مہیش کمار گوڑ، راجندر ریڈی، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر، کانگریس قائدین مقصود احمد، واجد حسین، ذاکر، زین العابدین، محمد امتیاز اور دیگر شامل ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *