نظام آباد میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے ایم ایل سی کی اپیل

[]

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے عالمی شہریت یافتہ کمپنی ہٹاچی گروپ کی ذیلی کمپنی گلوبل لاجسٹکس سے نظام آباد آئی ٹی ہب میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی۔

آج گلوبل لاجسٹکس کے نائب صدر گروکامکو‘نائب صدر کانٹنٹ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ وی کرشنا موہن نے رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن رکن اسمبلی بودھن محمد شکیل عامر اور بی آر ایس این آر آئی سل کے صدر ایچ مہیش گپتا کے ہمراہ کویتا سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران نظام آباد آئی ٹی ہب اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے زمرہ دوم شہروں میں آئی ٹی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اختیار کردہ اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی طور پر غور و خوض کیاگیا۔

صدر نشین آر ٹی سی باجی ریڈی گوردھن نے کہاکہ ملازمین کی سہولت کے لیے آر ٹی سی بس خدمات کو آئی ٹی ہب تک توسیع دی جائے گی۔

کمپنی کے ذمہ داروں نے کہاکہ نظام آباد میں اپنے مرکز میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مستقبل میں کمپنی کی جانب سے اپنی سرگرمیوں کو ریاست کے دوسرے علاقوں میں بھی شروع کی جائے گی۔ موجودہ طور پر گلوبل لاجسٹکس کے حیدرآباد کیمپس میں 3000سے زیادہ افراد برسر خدمت ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *