ممبئی انڈینس نے میجر لیگ کرکٹ 2023 جیت لیا

[]

نیویارک: ممبئی انڈینز کو بھلے ہی آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن ممبئی کی ٹیم کو امریکہ میں چمپئن بننے سے کوئی نہیں روک سکا۔

امریکہ میں منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کا پہلا سیزن ممبئی انڈینس نیویارک کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔ پہلے سیزن میں ایم آئی نیویارک نے سیٹر آرکاس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت میں کپتان نکولاس پورن نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 137 رنز بناکر ٹیم کو یک طرفہ فتح دلائی۔

اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی فرنچائز نے دنیا کا 9 واں ٹائٹل جیت کر دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ ایم آئی نیویارک کی جیت کے بعد شائقین ٹوئٹر پر ٹیم کی تعریف کررہے ہیں۔

آئی پی ایل کی کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس نے 5 بار ٹائٹل جیتا ہے۔ 2011 میں، ممبئی فرنچائز نے چمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد 2013 میں سی ایل ٹی 20 اور آئی پی ایل 2013 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 2015 کے بعد ممبئی انڈینز 2017 میں آئی پی ایل کی چمپئن ٹیم بنی۔

2019 اور 2020 میں ممبئی انڈینز نے لگاتار دو سال تک آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کیا۔

اس کے بعد 2023 میں ویمنز پریمیر لیگ کے پہلے سیزن میں ممبئی انڈینز نے یہ ٹائٹل جیتا تھا اور اب ممبئی کی فرنچائز نے امریکہ میں پہلی بار کھیلی جانے والی میجر لیگ کرکٹ کا ٹائٹل جیت کر 9ویں بار ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے جیت کے ساتھ نئی تاریخ بھی بنائی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *