تاریخ کے جھروکوں سے، 21 فروری کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 21 فروری کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1804۔رچرڈ ٹریوتھک کی بنائی ہوئی پہلی اسٹیم انجن والی ریل گاڑی پہلی بار پٹری پر دوڑی تھی۔

1828 ۔ امریکہ کا پہلا امریکی انڈین اخبار ’چیروکی فونکس‘ کی اشاعت ہوئی تھی۔

1846۔امریکہ کی سارہ جی بگلے لووول ماس ٹیلی گراف آپریٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔

1842۔ امریکہ میں جان گریناف نے سلائی مشین کا پیٹنٹ کرایا۔

1848۔ کارل مارکس اور فیڈرک ایجنلس نے کمیونسٹ مینیفیسٹو شائع کیا۔

1878۔ امریکہ کے کنیٹی ویٹی میں پہلی ٹیلی فون ڈائرکٹری جو سبسکرائبروں کے نام پر مشتمل تھی، نیو ہیون ٹیلی فون کمپنی کے ذریعہ جاری کی گی تھی۔

1878۔اروندو آشرم پانڈیچیری کی مدر محترمہ میرا الفانسا کی پیرس میں پیدائش ہوئی تھی۔

1896۔ مشہور شاعر اور مصنف سوریہ کانت ترپاٹھی نرالا کی پیدائش ہوئی تھی۔

1907 ۔برطانوی شاعر ڈبلیو ایچ اوڈین کی پیدائش ہوئی تھی۔

1917۔رومانیہ میں چیروچا کے نزدیک ٹرین میں آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کی وجہ سے 100 مسافر مارے گئے تھے۔

1919۔میں افعانستان کے امیر حبیب اللہ چان (جو 19001 سے لے کر 1919 تک افغانستان کے امیر رہے) کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 46 سال تھی۔

1922۔برطانیہ نے مصر کو آزادی دی تھی۔ لیکن کچھ عرصہ پھر برطانیہ پھر قابض ہوگیا تھا۔

1924 ۔زمبابوے کے پہلے وزیر اعظم رابرٹ موگابے کی پیدائش ہوئی تھی۔

1946۔ مصر میں برطانیہ مخالف عظیم مظاہرہ ہوا تھا۔ ہندوستانی کرکٹر سدھیر نائک کی پیدائش 21 فروری 1956 کو ہوئی تھی۔

1952۔ ڈھاکہ یونیورسٹی میں بنگالی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے پر مظاہرہ کیا گیا۔

1958۔ مسٹر جمال عبدالناصر مصر کے صدر منتخب کئے گئے تھے۔

1958 ۔نئی دہلی میں انڈین پریس کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا۔

1959۔ نئی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کا قیام میں آیا۔

1960 ۔کیوبا کے مرد آہن اور امریکہ سے لوہا لینے والے لیڈر فیڈل کاسترو نے کیوبا کی تمام تجارت کو قومیانے کا اعلان کیا تھا۔

1963 ۔ دنیا میں امن کا علمبردار امریکہ نیوکلیر بم کا تجربہ نواڈا ٹسٹ سائٹ میں کیا تھا۔

1966۔ انڈونیشیا کے صدر سوکارنو نے جنرل ناسوشن کو برطرف کردیا تھا۔

1972۔امریکی صدر مسٹر رچرڈ نکسن تعلقات میں بہتری کے لئے چین کا دورہ کیا تھا۔ وہ چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر تھے۔

1973۔اسرائیلی جنگی جہاز نے لبیان کے ایرکرافٹ کو مارا گیا تھا جس میں 108 افراد مارے گئے تھے۔

1974 ۔اسرائیلی فوجیوں نے مغربی سویز سے ہٹی تھی۔ یوگوسلاویہ نے آئین کو اختیار کیا تھا۔

1987۔شامی فوجیوں نے لبنان کی راجدھانی بیروت میں داخل ہوئی تھی۔ جس کا انخلاء 2006 میں مکمل ہوا تھا۔

1991۔ ہندستانی اداکار نوتن کا انتقال ہوا۔

1991۔سوویت یونین روس نے اعلان کیا کہ عراق جنگ خیلج ختم کرنے کے لئے تیار ہے لیکن امریکہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ناقابل قبول ہے۔

1998۔ ہندستانی اداکار اوم پرکاش کا انتقال ہوا۔

2013۔ ہندستان کے حیدرآباد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 17 لوگوں کی موت، 119 زخمی ہوئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *