حیدرآباد میں خاتون کو دھوکہ دینے والا سدی پیٹ کا ایس آئی گرفتار

[]

حیدرآباد: شہر کی سعیدآباد پولیس نے اتوار کو سدی پیٹ کمشنریٹ سے وابستہ ایک پولیس سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا جس نے ایک 23 سالہ خاتون کو شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا تھا۔

پولیس انسپکٹر کی شناخت 29 سالہ ارون کے طور پر ہوئی ہے جو 2020 بیچ کا افسر بتایا جاتا ہے۔ اس سے دو سال قبل وہ شہر کے سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں کام کر چکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جب ارون سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں ٹرینی تھا تو اس کی ملاقات ایک نوجوان خاتون سے ہوئی جس کے بعد دونوں نے فون نمبروں کا تبادلہ کیا اور رومانوی تعلقات میں جڑ گئے۔ ارون کے سدی پیٹ منتقل ہونے سے پہلے دونوں کی کئی بار ملاقات ہوئی تھی۔

ملزم سب انسپکٹر سدی پیٹ منتقل ہونے کے بعد بھی خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ جب خاتون نے شادی کے لئے اصرار کیا تو ایس آئی نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا کیونکہ وہ دوسری عورت سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ارون کو تاہم ابھی تک معطل نہیں کیا گیا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ جاتی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

خاتون کی شکایت پر سعیدآباد پولیس نے سب انسپکٹر ارون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *