ایران اور سری لنکا کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کولمبو میں سری لنکن ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون سمیت اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔

امیر عبد اللہیان نے کہا کہ سری لنکا کے وزیر اعظم اور صدر نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر رئیسی کو سری لنکا کے دورے کی دعوت دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ جلد سے جلد شروع ہو جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان 100 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح ہوگا۔

انہوں نے غزہ پر صیہونی رجیم کی جنگی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے علاقے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ہم غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت پر سری لنکا کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افریقی سربراہی اجلاس کے فلسطین کی حمایت میں دئے گئے حالیہ بیان کو بھی سراہتے ہوئے اسے مستحسن اقدام قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *