آن لائن گیمنگ میں بار بار ناکامی، نوجوان نے اپنا گلا بلیڈ سے کاٹ لیا

[]

بھوبنیشور: اوڈیشہ کے ایک علاقہ میں آن لائن گیم ہارنے پر نوجوان نے دل برداشتہ ہو کراپنا گلا بلیٹ سے کاٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیشہ کے گاؤں جرنگ میں جمعہ کے روز ایک 24 سالہ نوجوان سومیا رنجن نائک نے بار بار آن لائن گیم میں ہارنے پر نہایت خوف ناک انتہائی قدم اٹھا لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سومیا رنجن نائک آن لائن موبائل گیم کھیل رہا تھا، جس میں وہ تین بار ہار گیا، جس پر اس نے اپنا گلا تیز دھار بلیڈ سے کاٹ لیا، نوجوان کو شہر کٹک کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی طور پر نوجوان کو اس کے والدین انگول سرکاری اسپتال لے گئے تھے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *