[]
ریاض ۔ پریس ریلیز
یارا انٹر نیشنل اسکول میں ہفتہ کے روز نرسری سکشن کا سالانہ جلسہ و گریجویشن تقریب کاشاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ۔جس کے بعدیارا اسکول کے اساتذہ کی جانب سے ایک دعائیہ گیت پیش کیا گیا۔رنگ برنگی خوبصورت ملبوسات میں طلباء و طالبات نے مختلف ثقافتی پروگراموں پیش کرکے تقریب میں چار چاند لگا دئے جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔بعد ازاں چیف پیٹرن حبیب الرحمان کے ہمراہ بانئی مدرسہ و پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم نے بچوں کو گریجویشن سرٹیفکٹ پیش کئے۔
اس موقع پرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی بہتر کارکردگی کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سینکٹر طلبا اس تعلیمی درس گاہ سے فارغ التحصیل ہو کر اپنے مستقبل کو روشن بنا چکے ہیں اور دنیا کے مختلف حصوں میں ایک بہتر شہری کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو برئوے کار لا رہے ہیں۔کےاس کے علاوہ محترمہ عاصمہ سلیم نے کنڈر گارٹن کی سپر وائزر محترمہ رخسانہ ثنیر اور اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں تمام اساتذہ کو انکی انتھک محنت و کاوش کی ستائش کی۔
تقریب میں الحکیر کے سینئر اکائونٹینٹ جناب قیس احمد بھی مہمانان مین شامل رہے۔ تقریب کی نظامت محترمہ مورین فاروقی اور مسز نازیہ حسن نےبڑے ہی خوبصورت انداز میں کی۔