تلنگانہ گروپ 1 کی 563 جائیدادوں کے لئے نیا نوٹیفکیشن جاری _ امیدواروں کو دوبارہ درخواست فارم داخل کرنے کی ہدایت

[]

حیدرآباد _19 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے گروپ ون کی  563 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا۔ پیشرو بی آر ایس حکومت کی جانب سے گروپ ون کی 503 جائیدادوں پر تقررات کے لئے  سال 2022 میں جاری کردہ اعلامیہ کو منسوخ کردینے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی حکومت نے تازہ طور پر مزید 60 جائیدادوں کو اضافہ کرتے ہوئے 563 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا

 

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ ون کے خواہشمند امیدواروں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 26 اپریل 2022ء کو جاری کردہ گروپ ون کے اعلامیہ کے مطابق درخواست فارم داخل کرنے والوں کے تمام درخواستیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہیں دوبارہ درخواست فارم داخل کرنا ہوگا البتہ انہیں دوبارہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

اور امیدواروں سے خواہش کی گئی کہ وہ 23فروری سے ان جائیدادوں کے لئے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔ 14 مارچ کی شام 5 بجے تک درخواست فارم حاصل کئے جائیں گے۔ 23 مارچ کی صبح 10 بجے سے 27 مارچ کی شام 5 بجے تک امیدواروں کو اپنی درخواست فارم میں ایڈیٹ کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ امتحان سے ایک ہفتہ قبل ہال ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ گروپ 1 کا پریلمنری امتحان جاریہ سال مئی/ جون میں منعقد ہوگا جبکہ مین امتحان ستمبر/ اکتوبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *