[]
عآپ نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عآپ نے کہا کہ ای ڈی کے سمن کی درستگی کا معاملہ اب عدالت میں ہے۔ ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پیر یعنی 19 فروری 2024 کو ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ای ڈی، جو دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے، نے کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق عام آدمی پارٹی یعنی عآپ نے ای ڈی کے سمن کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عآپ نے کہا کہ ای ڈی کے سمن کی درستگی کا معاملہ اب عدالت میں ہے۔ ای ڈی نے خود عدالت سے رجوع کیا ہے۔ بار بار سمن بھیجنے کے بجائے ای ڈی کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ واضح رہے یہ چھٹا موقع ہے جب کیجریوال ای ڈی کے سمن پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئےپہلے 5 نوٹسوں پر اپنی غیر حاضری کی وضاحت کرنے کے لیے کیجریوال ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق، ’اس سماعت کا اروند کیجریوال کی نوٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ای ڈی نے انہیں 19 مارچ کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔‘
22 مارچ 2021 کو منیش سسودیا نے نئی آب کاری پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ 17 نومبر 2021 کو نئی شراب پالیسی آنے کے بعد شراب کا کاروبار پرائیویٹ ہاتھوں میں چلا گیا۔ نئی پالیسی لانے کے پیچھے حکومت کی دلیل یہ تھی کہ اس سے مافیا راج ختم ہوگا اور حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس پالیسی سے آمدنی میں 1500 سے 2000 کروڑ روپے کے اضافہ کی امید ظاہر کی گئی تھی۔
;