[]
نئی دہلی: اپوزیشن انڈیا بلاک میں سب کچھ ٹھیک نہ ہونے کی افواہیں خارج کرتے ہوئے چیف منسٹردہلی اروندکجریوال نے اتوار کے دن کہا کہ پنجاب میں لوک سبھا الیکشن تنہا لڑنے کا فیصلہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ ہے۔
دونوں میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں کجریوال نے جنہوں نے لنچ پر کانگریس قائد ابھیشک منوسنگھوی سے ملاقات کی کہا کہ یہ فیصلہ مشترکہ ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں۔
چیف منسٹر دہلی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کانگریس کے ساتھ دہلی میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کررہی ہے۔ 10 سال سے قومی دارالحکومت میں بی جے پی تمام 7پارلیمانی نشستیں جیت رہی ہے۔
قبل ازیں چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان نے جب ریاست کی تمام 13نشستوں پر الیکشن لڑنے کے عام آدمی پارٹی کے فیصلہ کا اعلان کیاتھا تو پنجاب کانگریس قائد پرتاپ سنگھ باجوا نے کہاتھا کہ کانگریس یہی چاہتی ہے۔
حال میں ایک خانگی ٹی وی چیانل کو انٹرویو میں ہم پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑسکتے‘ کیونکہ عام آدمی پارٹی برسرِاقتدار ہے اور کانگریس اپوزیشن میں ہے۔