مہر خبررسا ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے تاہم حسب روایت صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت نے غزہ کے مغرب میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت نے چند لمحے قبل غزہ شہر کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ شہداء کو المعمدانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے مغربی غزہ کے علاقے کوی الشیخ رضوان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اب تک 82 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔