ایران، ملکی ساختہ جدید طبی آلات اور مصنوعات کی رونمائی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر رئیسی کے معاون برائے  سائنس و ٹیکنالوجی نے دواسازی کے شعبے میں مقامی مصنوعات کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ایران کی سائنسی پیش رفت خاص طور پر میڈیکل کمپنیوں کی صحت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں اور حیرت انگیز ترقی کا مظہر ہے۔ آج صحت شعبے میں جدید طبی آلات کی ضرورت کا ایک اہم حصہ ملک کے اندر تیار کیا جاتا ہے۔ ہم ان طبی آلات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ملک کے سائنسی اداروں کا قابل قدر کارنامہ ہے۔

واضح رہے کہ اس نمائش میں رکھے گئے طبی آلات کو ایران کی متعدد میڈیکل کمپنیوں نے تیار اور کمرشلائز کیا ہے جو صحت کے شعبے میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کئے جائیں گے۔

اس نمائش میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ آپریٹنگ روم  توجہ کا مرکز رہا۔

 نمائش میں ملکی ساختہ جدید ہائی ٹیک آپریٹنگ روم کے علاوہ دیگر طبی مصنوعات جیسے خصوصی نگہداشت کے آلات، ہیمو ڈائلیسس مشین، الیکٹرو کارڈیو گراف مشین، اور لکیری میڈیکل ایکسلریٹر کو بھی پیش کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *