غیر ملکی افواج عراق سے جلد انخلاء کریں، عراقی وزیراعظم

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی میں امن کا قیام ممکن نہیں  لہذا غیرملکی افواج کا جلد انخلاء بہت ضروری ہے۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

میونخ میں ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو منطقی انداز میں ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے لہذا ان افواج کو جلد انخلاء کا منصوبہ شروع کرنا چاہئے۔

انہوں نے فلسطین میں جاری جنگ اور صہیونی مظالم کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ اور دیگر شہروں میں لاکھوں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوگئے ہیں۔ فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی فوری اور پرامن منتقلی کی بہت ضرورت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *