ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا

[]

تہران: ایران کے صوبہ کرمان میں ایک شخص نے اپنے خاندان کے 12افراد کو گولی مارکرہلاک اور دیگر تین کو زخمی کردیا۔ ملک کی نیم سرکاری نیوزایجنسی تسنیم نے یہ اطلاع دی۔

میڈیا سے بات چیت میں کرمان کے پولیس کمانڈرناصر فرشد نے کہا کہ فریاب میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 4:30بجے صبح پیش آیا۔

25 سالہ مسلح نوجوان نے دومکانوں میں اپنے دوسوتیلے بھائیوں اور ان کے ارکان خاندان پر گولیاں چلائیں۔

ملزم نے خاندانی جھگڑوں کے باعث اس جرم کا ارتکاب کیا۔اسے گرفتارکرنے کیلئے تلاشی مہم جاری ہے۔ س نے کلاشنکوف رائفل کا استعمال کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *