غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی کی وجہ سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، صدر رئیسی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آرمینیا کے معاون وزیراعظم نے تہران میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ تہران اور ایروان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران قفقاز کے خطے میں سلامتی اور سیکورٹی کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں سیکورٹی امور کو بہانہ بناتے ہوئے خطے میں موجود ہیں۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ غیر ملکی اور غیر متعلقہ قوتوں کی موجودگی کی وجہ سے خطے کے مسائل حل ہونے کے بجائے سیکورٹی کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرامد پر تاکید کرتا ہے۔

اس موقع پر آرمینیا کے معاون وزیراعظم مہر گریگوریان نے کہا کہ ایران کی جانب سے آرمینیا کی خودمختاری کی حمایت نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ ہم ایران کے ساتھ تعلقات میں اضافہ اور معاہدوں پر عملدرامد میں تیزی لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *