[]
نئی دہلی: بی جے پی کی جانب سے کارسیوک اجیت گوپچڑے کو راجیہ سبھا بھجوایا جارہا ہے جس نے شہادت کے وقت بابری مسجد پر چڑھ کر تصویرکھنچوائی تھی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے تین امیدواروں کا اعلان کیا ہے اس میں کانگریس کے سابق چیف اشوک چوہان، سابق ایم ایل اے میدھا کلکرنی اور اجیت گوپچڑے کے نام شامل ہیں۔ جیت گوپچڑے ناندیڑ ضلع کا رہنے والا ہے۔ اس نے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ آر ایس ایس/بی جے پی کے ساتھ اس کا پرانا تعلق ہے۔
بی جے پی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گوپچڑے کار سیوا کے لیے ایودھیا گیا تھا اوراس نے رام جنم بھومی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گوپچڑے ان لوگوں میں شامل تھا جو بابری مسجد کی شہادت کے وقت وہاں موجود تھے۔ بابری مسجد کی گنبد پر چڑھنے والوں میں گوپچڑے بھی شامل تھا۔