مدرسہ سمیہ للبنات عادل آباد کا گیارہواں سالانہ جلسہ 18/فروری کو ۔ شہریان عادل آباد سے شرکت و استفادہ کی اپیل

[]

عادل آباد۔14/فروری(اردو لیکس)جامعہ اسلامیہ سمیہ للبنات عادل آباد کا گیارہواں عظیم الشان سالانہ جلسہ برائے خواتین بعنوان “افتتاح بخاری و ختم بخاری شریف”18/فروری بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا ظہر عرفا گارڈن سات نالا روڈ عادل آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔اسی دن 18/فروری کو بعد نمازِ عشاء عرفا گارڈن میں ہی مرد حضرات کے لئے مدرسہ سمیہ للبنات کے زیراہتمام ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان “دور فتن میں ہماری ذمہ داریاں اور مدارس اسلامیہ کا کردار”منعقد کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم مدرسہ سمیہ للبنات مولوی عبدالعظیم نے عرفاگارڈن میں جلسہ عام کے پوسٹرز کی رسم اجراء کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلع صدر جمعیت علماء ہند حافظ ابوبکر حامد اور صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد کے علاوہ مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ و دیگر موجود تھے۔مولوی عبدالعظیم نے بتایا کہ خواتین کے جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی محترمہ عالمہ و فاضلہ امتہ العزیز اسماء صاحبہ استاذ حدیث جامعہ ریاض البنات حیدرآباد تشرف لارہی ہیں۔وہیں خواتین کے جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی ناظم مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات نرمل کریں گے۔جبکہ مرد حضرات کے جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی مفتی انعام اللہ خان اشاعتی بانی و ناظم مدرسہ سعد بن ابی وقاص عمر کھیڑ تشریف لارہے ہیں۔اس کے علاوہ حضرت مولانا و مفتی یوسف اسعد نقشبندی بانی و استاذ حدیث العلم انٹرنیشنل اکیڈمی ممبئی دونوں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ضلع جمعیت علماء ہند حافظ ابوبکر حامد کی سرپرستی میں اجلاس منعقد ہوگا۔جبکہ صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد کی نگرانی رہے گی۔مقامی علماء کرام میں مولانا محمد اکبر الدین حسامی نقشبندی مخاطب کریں گے،مولوی عبدالعظیم جلسہ کی نظامت کریں گے۔مولوی احتشام مدرسہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور کلمات تشکر ادا کریں گے۔حافظ شعیب فیصل حسینی کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوگا۔رسم اجراء کے موقع پر مفتی عبدالوحید مظاہری،حافظ شعیب فیصل،حافظ شیخ شعبان،مولوی محمد علی اشاعتی،شیخ عدنان،حافظ حسین اور دیگر موجود تھے۔آپ کو بتادیں کہ مدرسہ سمیہ للبنات امت کے معصوم بچیوں کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کے لئے خدمات انجام دیتے آرہا ہے۔جلسہ عام میں مدرسہ ہٰذا سے شعبہ عالمیت و شعبہ مومنہ سے فارغ ہونے والی خوش نصیب طالبات کو خمار فضیلت کے ذریعہ اعزاز سے نوازا جائے گا۔مدرسہ ہذا کی طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *