[]
آرمور 14/ فروری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مختلف محکمہ جات میں اعلی عہدیداروں کے تبادلے کئے جارہے ہیں اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آرمور جگدیش چندر کا تبادلہ عمل میں آیا۔
ان کے مقام پر جی بسوا ریڈی کو آرمور اے سی پی کے طور پر مقرر کیا گیا۔ فی الحال وہ کھمم رورل اے سی پی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ جگدیش چندر جو اب تک آرمور میں اے سی پی رہ چکے ہیں، کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ماضی میں بسوا ریڈی نے آرمور ٹاؤن سی آئی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ توقع ہیکہ بسوا ریڈی بہت جلد اپنے عہدے کا جائزہ لیں گے۔