[]
گاندھی نگر: گجرات کے ضلع گاندھی نگر میں شادی جلوس میں دلت دلہا گھوڑے پر سواری کرنے پر اسے زدوکوب کرنے کی پاداش میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
منسا پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کے دن دیہات چداسنا میں اس وقت پیش آیا جب دلت دلہا وکاس چاوڑا برات جلوس میں گھوڑے پر سوار تھا اور ملزمین اس کو زدوکوب کرتے ہوئے گالی گلوج بھی کیے۔
دلہا جب 100 براتیوں کے ساتھ گھوڑے پر دلہن کے گھر جارہا تھا، ایک شخص موٹر سائیکل پر آکر انھیں روکا اور دلہے کو کھینچ کر گھوڑے سے اتار کر تھپڑ رسید کیا۔ دلہے کے رشتہ کے بھائی سنجے ڈاوڈا کی درج کردہ شکایت میں یہ بات بتائی گئی۔
ملزم نے دلہے کو ذات کے نام پر گالی گلوج بھی کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس کی ذات کے لوگ ہی گھوڑے پر سواری کرسکتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے اپنے درج کردہ ایف آئی آر میں کہا کہ اس کے ساتھ مزید تین افراد شامل ہوکر دلہے کو گالی گلوج کرنے اور دھمکی دینے لگے۔
دلہے کو ذریعہ کار دلہن کے گھر جانے مجبور کیے اور ملزمین کی شناخت سیلیش ٹھاکر، جیش ٹھاکر، سمیر ٹھاکر اور اشوین ٹھاکر کی حیثیت سے کی گئی۔
چاروں کو گرفتار کرکے تعزیراتِ ہند کی دفعات 341، 504 اور 114 اور 506 (2) کے علاوہ قانونِ ایس سی / ایس ٹی کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔