غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اے آر وائی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملک میں دو سال سے جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب پریشان رہے، جو کچھ ہوا سب کی امیدیں الیکشن سے وابستہ تھیں، ملک کو ایک بند گلی میں لے جانے کی کوشش کی گئی۔

احمد اقبال رضوی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں عوام کامینڈیٹ کھل کر چوری کیا گیا، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا جسے بھونڈے انداز سے چوری کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی مینڈیٹ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کیلیے ویژن رکھتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم 2014 سے پی ٹی آئی سے رابطے میں تھی، پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ و دیگر معاملات پر رابطے رہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر آئین پر عمل درآمد کیا جائے، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری اور عوامی حقوق ہمارا مطالبہ تھا، پی ٹی آئی سے بہت سے بنیادی نکات پر اتفاق تھا، پی ٹی آئی بھاری مینڈیٹ سے جیتی ہے تو وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی اس کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں، وہ محب وطن ہیں اور ملک کیلیے ڈیلیور کیا، بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا عوام نے ان کے وژن کو قبول کیا۔

احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہروانے کیلیے پوری حکومتی مشینری استعمال کی گئی، غلامی نامنظور ہمارا مشترکہ نعرہ ہے، ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تاکہ آئین کی عملداری ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *