طیب اردغان کی  محمد بن زید النیہان سے ملاقات، برج خلیفہ پر ترک پرچم روشن

[]

ابوظہبی: ترکیہ کے صدررجب طیب اردغان متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں صدر ایردوان “مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل” کے مرکزی خیال سے متوقع “عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس” میں بطور اعزازی مہمان کے شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں کے دائرہ کار میں صدر اردغان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات کی ہے۔

اجلاس میں مختلف ممالک سے حکومتی سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں، نجی سیکٹر، سول سوسائٹیوں، تھنک ٹینکوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور کاروباری شخصیات شریک ہیں۔ صدر ایردوان بطور اعزازی مہمان اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ توقع ہے کہ اپنی مصروفیات کے دوران وہ، اجلاس میں شریک دیگر سربراہان کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی علامتی عمارت برج خلیفہ کو ترک پرچم سے روشن کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ‘عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس ‘ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی شرکت کی مناسبت سے، دبئی میں واقع دنیا کے بلند ترین ٹاور ‘برج خلیفہ’ کو ترک پرچم سے روشن کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ “2024 عالمی حکومتوں کا سربراہی اجلاس” 25 سے زائد سربراہان کی شرکت سے کل دبئی میں شروع ہوا۔ اجلاس کا مرکزی خیال “مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل” ہے اور 14 فروری بروز بدھ تک جاری رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *