میدک میناریٹیز ریسیڈینشیل جونیئر کالج گرلز 1 کی طالبات کی بہتر کارکردگی ۔

[]

 

میدک13 فروری (اردو لیکس نیوز)(صحافی حافظ محمد فصیح الدین میدک)میدک ٹاؤن میں واقع میناریٹیز ریسیڈینشیل گرلز جونیئر کالج کی ایم پی سی سال دوم کی طالبات نے جے ای ای مینس میں ایم نندنی 83.08 اور جی سندھیا نے 53.03 نمبر حاصل کیے اور این آئی ٹی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کے لیے کوالیفائی کیا۔ یہ بات کالج پرنسپل شریمتی آر سریکھا سنتوش نے بتلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ اداروں کے لیے اقلیتی کالجوں کے اچھے نتائج مل رہے ہیں اور ایم پی سی اور بائی پی سی شعبہ جات میں انٹر داخلہ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔کالج کی پرنسپل آر سریکھا اور فیکلٹی نے ان دونوں طلباء کو مبارکباد دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *