[]
حیدرآباد: آج نمائش سوسائٹی کی جانب سے تقسیم ایوارڈ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی وزیر اکسائز جے کرشنا راؤ اور اعزازی مہمان کے طورپر وزیر سریدھر بابو نے شرکت کی۔
ریاستی وزراء جے کرشنا راؤ، سریدھر بابو اور سوسائٹی کے ذمہ داروں نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کو ان کی خدمات پر ایوارڈس عطاء کئے۔
بیسٹ میڈیا کوریج پر روزنامہ منصف کو ایوارڈ عطا کیا گیا۔ ریاستی وزیر سریدھر بابو نے کہاکہ 1938 کو پہلی بار کل ہند صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گزشتہ 83 برسوں سے نمائش کا کامیاب انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
انہوں نے کل ہند صنعتی نمائش کے کامیاب انعقاد کرنے پر نمائش سوسائٹی کے عہدیداروں کومبارکباد دی۔ ریاستی وزیر اکسائز جوپلی کرشنا راؤ نے کہاکہ نمائش سوسائٹی کے مختلف تعلیم اداروں میں 30 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے سوسائٹی کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ کے اضلاع مستقر پر بھی نمائش کا انعقاد عمل میں لائیں۔
اس موقع پر نائب صدر سوسائٹی وی ستیندر،سکریٹری ہیمنت راؤ، جوائنٹ سکریٹری چندرجیت سنگھ اور خازن راجندر کمار بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ صدر نمائش سوسائٹی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کُل ہند صنعتی نمائش کی مدت میں 3 یوم اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوا تھا اس کا ختتام 15 فروری کو ہونے والا تھا تاہم اب اس نمائش میں 18 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔