انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ، روس کی مبارکباد، ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایران میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارو نے ویڈیو پیغام میں اسلامی انقلاب کی  45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اور ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ  دونوں ممالک کے درمیان برکس، شنگھائی تعاون کونسل اور دیگر عالمی فورمز پر مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

زخارو نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات اطمینان بخش ہیں۔ 

اس سے پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ میں تہران کے آزادی اسکوائر پر جشن انقلاب کے موقع ہونے والے چراغان کی تصویر شائع کرتے ہوئے ایرانی عوام کے لئے کامیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *