[]
ریاض ۔ کے این واصف
کووڈ کی وبا کے بعد حرمین میں داخلے کے لئے زائرین پر جو مرمٹ کے حصول کی پابندی عائد ہوئی تھی وہ اب بھی برقرار ہے لیکن سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے پھر کہا ہے کہ ’پرمٹ کم ازکم عمرپانچ برس کےلیے ہے۔عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا کہ پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ عمرہ کےلیے پرمٹ کا اجرا “توکلنا”یا “نسک”ایپ کے ذریعے کیا جارہا ہے‘۔
عمرہ پرمٹ کے لیےعمر کی کم از کم حد کا تعین پانچ برس ہے۔ اس سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیر پرمٹ کے مسجد الحرام آسکتے ہیں۔’عمرہ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ پرمٹ حاصل کرتے وقت درخواست گزار کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو اور نہ اس دوران اس کا کسی ایسے شخص سے قریبی تعلق رہا ہو جو کورونا میں کا شکار ہو‘۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد وقت اور دن کی پابندی کی جائے۔ پرمٹ کا مقصد مسجد الحرام میں ازدحام پرقابو پانا اورعمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے‘۔