[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔ ایران بھر تکبیر کے نعروں اور صداؤں سے گونج اٹھا۔
21 بہمن کی شب میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر تکبیر کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 45ویں سالگرہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر نور افشانی بھی کی گئی۔