[]
حیدرآباد: جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجوکیشنل و ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے بموجب عازمین حج و عمرہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کے لیے 12 فروری 2024ء پیر تا جمعہ بعد ظہر 2 بجے تا 3 بجے دوپہر
انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ نانل نگر میں مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے کی نگرانی میں 10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس شروع کیا جارہا ہے، جس میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ عملی تربیت دی جائے گی۔
جن سے حج کمیٹی و خانگی ٹراویلس کے سبھی عازمین مع خواتین استفادہ کرسکتے ہیں۔ وقت مقررہ پر کلاس شروع ہوجائے گی۔ عازمین اپنے ساتھ قلم اور کاپی ضرور لائیں۔
واضح رہے کہ کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9849611686، 9440508941 پر جناب محمد نواب سے رابطہ کرسکتے ہیں۔