[]
امت شاہ نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے بارے میں کہا کہ 2019 میں منظور شدہ یہ قانون متعلقہ قواعد جاری ہونے کے بعد لوک سبھا انتخابات سے قبل پوری طرح نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے مسلمان بھائیوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں بھڑکایا جا رہا ہے۔ سی اے اے صرف ان لوگوں کو شہریت دینے کے لیے ہے جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم کا شکار ہو کر ہندوستان آئے ہیں۔ یہ کسی کی ہندوستان کی شہریت چھیننے کے لیے نہیں ہے۔‘‘
امت شاہ نے ایودھیا میں رام مندر کے بارے میں کہا کہ اس سے قبل خوشامدی سیاست کی وجہ سے اور قانون و ضابطے کا بہانہ بنا کر رام مندر کی تعمیر نہیں ہونے دی گئی۔