بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تاریخ کے بڑے اور بابرکت واقعات میں سے ہے، رہبر معظم

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 27 رجب کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے موقع پر اسلامی جمہوری ایران کے اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفیروں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عید مبعث کے موقع پر ایرانی عوام اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عید مبعث تاریخ کے بزرگترین واقعے کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانیت میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت ہے۔

رہبر معظم نے کہا کہ بعثت کے واقعے میں دنیا اور آخرت میں  انسان کی سعادت کا کامل اور دائمی دستور سامنے آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *