[]
بہرحال الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایک طرف اجیت پوار کے کیمپ میں جشن کا ماحول ہے تو دوسری طرف شرد پوار کا گروپ احتجاج کر رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بدھ کو پونے اور آس پاس کے علاقوں میں شرد پوار کے حامیوں نے سیاہ ربن باندھ کر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ شرد پوار نے 1999 میں این سی پی کی بنیاد رکھی تھی۔ گزشتہ سال جولائی میں شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار نے پارٹی کے 8 ایم ایل ایز کے ساتھ ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔