حیدرآباد میں درجہ حرارت میں اچانک اضافہ _ مونڈا مارکیٹ اور بیگم پیٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس سے تجاوز

[]

گرمیوں کی آمد سے قبل ہی حیدرآباد شہر میں دھوپ کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مونڈا مارکیٹ، حیات نگر اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق کیپرا، سرور نگر، چارمینار، راجندر نگر، مہدی پٹنم، جوبلی ہلز، خیریت آباد میں بھی درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو روز تک درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *